8 مئی 2014 - 11:27
متاثرہ لوگوں کی امداد میں ایران پیش پیش، علاء الدین بروجردی

ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے ایران، دنیا کے مختلف علاقوں میں جنگ اور قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کو امداد پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے.

ابنا: ایران کی مجلس شورائے اسلامی کے، قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاء الدین بروجردی نے ایران، دنیا کے مختلف علاقوں میں جنگ اور قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کو امداد پہنچانے میں ہمیشہ پیش پیش رہا ہے۔ انھوں نے تہران میں  عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ سے گفتکو میں دنیا کے بحران زدہ علاقوں میں انسان دوستانہ سرگرمیوں کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے مختلف علاقوں میں جنگ اور قدرتی آفات سے متاثرہ لوگوں کو امداد پہنچانے میں ایران کی انجمن ہلال احمر کا کردار، ہمیشہ نمایاں رہا ہے۔
علاء الدین بروجردی نے دنیا کے مختلف ملکوں منجملہ شام میں ایران کی انسان دوستانہ امداد کو اس سلسلے میں ایک نمونہ قرار دیا۔ اس موقع پر عالمی ریڈ کراس کمیٹی کے سربراہ پیٹر مانور نے بھی اس حوالے سے ایران کی سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی ریڈ کراس کمیٹی نے انسان دوستانہ امداد کے سلسلے میں ایران کی انجمن ہلال احمر کے کردار کی ہمیشہ قدردانی کی ہے۔انھوں نے اس بارے میں ایران کے ساتھ عالمی ریڈکراس کے تعاون کے فروغ میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسان دوستانہ تعاون کے فروغ میں ایران کی مجلس شورائے اسلامی کا کردار، خاص اہمیت کا حامل ہے۔

.......

/169