ابنا: عالمی امور کے معروف پاکستانی تجزیہ نگار عطاء الرحمن نے کہا ہے کہ ایران کے وزیر داخلہ کے دورۂ پاکستان اور گیارہ مئی سے پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کے شروع ہونے والے دورۂ ایران سے، دونوں ملکوں کے تعلقات مزید فروغ پائیں گے۔ انھوں نے آج ریڈیو تہران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ، ایران اور پاکستان کے تعلقات، فروغ پانے کے خلاف ہے اسلئے وہ مختلف بہانوں سے ان تعلقات کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرتا ہے۔ معروف پاکستانی تجزیہ نگار عطاء الرحمن نے کہا کہ جس طریقے سے ایران نے ہرمشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا اور پاکستان کے عوام بھی جس طرح سے ایران سے محبت کرتے ہیں اس سے اس بات کا قوی امکان ہے کہ ایران و پاکستان کے تعلقات کے فروغ کی راہ میں امریکہ کی رخنہ اندازی کی کوئی کوشش، کامیاب نہیں ہوسکے گی۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت نے اس بات کا یقین دلایا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں پر سیکیورٹی کو مزید مستحکم کریگی اور ایران کے وزیر داخلہ کے دورۂ پاکستان میں دونوں ملکوں کے درمیان اس سلسلے میں اتفاق رائے بھی ہوا ہے۔
.......
/169