5 مئی 2014 - 10:50
کراچی پولیس کا حکومت پاکستان سے مطالبہ

پاکستان کے صوبہ سندھ کی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ طالبان ، سپاہ صحابہ اور لشکرجھنگوی کے دہشتگرد کراچی کے ماحول کو خراب کرکے شہر میں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں ۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق کراچی کی پولیس نے خبردارکیا ہے  کہ حکومت پاکستان اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات میں ناکامی و شکست کی وجہ سے طالبان ، سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے دہشتگردوں نے شہر کراچی میں وسیع پیمانے پر تخریبی کاروائیاں کرنے کا ارادہ کیا ہے ۔

کراچی شہر کی پولیس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مخفیانہ طریقے سے ان دہشتگردوں پر حملہ کرکے انہیں نابود اور کراچی کو ان کے ناپاک وجود سے پاک کردے۔

واضح ہو کہ اس وقت کراچی کے حالات نہایت ہی ناسازگار اور پورا شہر دہشتگردوں کی چھاؤنی میں تبدیل ہوچکا ہے جس نے اس شہرکے امن و امان کو ختم کررکھا ہے۔

.......

/169