4 مئی 2014 - 11:16
یمن میں جھڑپیں، متعدد ہلاک و زخمی

یمن کے عسکری اور سرکاری ذرائع نے جنوبی یمن میں دو فوجیوں اور القاعدہ کے پانچ دہشتگردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

ابنا: ذرائع کےمطابق یمن کے سرکاری ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ صوبہ ابین میں سیکیورٹی فورسیز اور دہشتگرد گروہ القاعدہ کے ساتھ ہونے والی جھڑپ میں القاعدہ کےچارجنگجو ہلاک اور نو دیگر زخمی ہوئے۔ یمنی فوج نے منگل کے دن سےصوبہ ابین میں دہشتگردوں کےخلاف بڑے پیمانے پر کاروائی شروع کی ہے۔ایک عسکری ذریعے نے بتایا ہے کہ فوج نے ایک ازبکستانی تکفیری دہشتگرد کوگرفتار بھی کرلیا ہے جبکہ یمن کی وزارت دفاع نے سنیچر کے دن ایک چیچن تکفیری دہشتگرد کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔ یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں سرگرم ستّر فیصد دہشتگرد غیرملکی ہیں۔واضح رہے کہ گذشتہ چند برسوں سے القاعدہ نے جنوبی یمن کے صوبوں کو اپنےدہشتگردانہ حملوں کا مرکز بنا رکھا ہے۔

.......

/169