2 مئی 2014 - 20:32
نائجیریا کے دار الحکومت میں بم دھماکہ، ۱۹ افراد ہلاک

نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ کل ہونے والے اس دھماکے میں 60 سے زیادہ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، بعض زخمیوں کی ہلاکت نازک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ یہ دھماکہ ابوجا کے مضافاتی علاقے نیانیا میں ہوا، اسی علاقے میں 14 اپریل کو ایک دھماکہ ہوا تھا جس میں 70 افراد ہلاک ہوئے تھے۔  ابھی تک کسی نے فرد یا گروہ نے اس دھماکے ذمہ داری نہیں لی ہے، تاہم شدت پسند تنظیم بوکو حرام اس طرح کی کارروائیاں کرتی ہے۔ ابوجا کی قومی ایمرجنسی مینیجمینٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس دھماکے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔  یہ دھماکہ ایسے وقت ہوا ہے جب نائجیریا کی حکومت اغوا کی گئیں 276 طالبات کی رہائی کے لیے کوششیں کر رہی ہے ۔ اس سال بوکو حرام کی کارروائیوں میں 1500 عام شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲