30 اپریل 2014 - 09:48
پاکستان صحافیوں کے لیے غیر محفوظ

انسانی حقوق کی عالمی تنظیم 'ایمنسٹی انٹرنیشنل' نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں صحافی تشدد، قتل اور ہراساں کیے جانے جیسے خطرے میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

 

ابنا: رپورٹ کے مطابق صحافیوں کو یہ خطرات انٹیلی جنس ایجنسیوں، سیاسی جماعتوں، مسلح گروپوں اور طالبان سے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اپنی اس رپورٹ میں  پاکستان میں 2008 میں جمہوریت کی بحالی کے بعد اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے باعث ہلاک ہونے والے 34 صحافیوں کے واقعات شامل کیے ہیں جن میں سے صرف ایک صحافی کے قتل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکا۔

اس سال کی رپورٹ کا عنوان ہے کہ ''آپ کے لیے گولی منتخب کر لی گئی ہے، پاکستان میں صحافیوں پر حملے"۔

رپورٹ کے مطابق، اس عرصے کے دوران 34 صحافتی کارکنوں کی اموات سب سے بے رحم عدد ہے مگر اسی عرصے میں کئی اور صحافیوں کو دھمکیاں ملیں، اغوا کیا گیا، تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور بعض قاتلانہ حملوں میں بال بال بچے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متعدد صحافیوں نے ایمنسٹی کے ساتھ انٹرویوز میں یہ شکایت کی کہ انہیں ایسے افراد کی جانب سے ہراساں کیا گیا یا حملوں کا نشانہ بنایا گیا جو ان کے بقول خفیہ فوجی ایجنسی آئی ایس آئی سے تعلق رکھتے ہیں۔

.......

/169