اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام سے موصولہ رپورٹ کے مطابق دھشتگردوں نے دمشق کے ایک ٹکنیکل انسٹی ٹیوٹ پر حملہ کر کے ۱۴ افراد کو شہید جبکہ ۸۶ کو زخمی کر دیا ہے۔
شام کی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق دھشتگردوں نے دمشق کے شیعہ نشین علاقے شاغور پر یہ حملے ایسے حال میں ہوا ہے کہ بشار الاسد نے شام کی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے اپنا نام درج کروا دیا ہے شیعہ نشین علاقے شاغور پر دھشتگردوں کی طرف سے پھینکے گئے چار ماٹر گولوں میں سے دو گولے پڑے جبکہ دو گولے قریب میں باب الجبابیہ کے علاقے میں جا کر گرے۔
تکفیری دھشتگردوں کی طرف سے ہوئے اس حملے میں مجموعی طور پر۱۴ عام شہری شہید اور ۸۶ زخمی ہوئے ہیں۔
اس نیوز ایجنسی کے مطابق دو ماٹر گولے ٹیکنیکل انسٹی ٹیوٹ بدر الدین الحسین پر گرے جس کی وجہ سے کافی نقصان ہوا ہے۔ شام کے ہیومن رائٹس واچ نے بھی اس حملے کی خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے سے مزید جانی نقصان کا اندیشہ بھی پایا جاتا ہے۔
دوسری جانب صوبہ حمص کے گورنر نے کہا ہے کہ اس صوبے کے شہر ’’حی الزھرا(س) کے علاقے العباسیہ میں ایک کام بم اور راکٹوں کے ذریعے کئے گئے حملے کے نتیجے میں تاھم ۴۵ افراد شہید جبکہ ۸۵ زخمی ہو گئے ہیں۔ یہ حملہ ایک بھیڑ بھاڑ والے علاقے میں ہوا ہے تاہم کسی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔






۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲