28 اپریل 2014 - 05:48
بحرین میں صحابی رسول کے مزار اور مسجد صعصعہ بن صوحان پر پھر حملہ، حکومت کماکان خاموش+ تصاویر

یہ مسجد بحرین کے ان مقدس اور تاریخی مقامات میں سے ایک ہے جس کی زیارت کے لیے ہر سال خلیج فارس کے ممالک سے ہزاروں زائرین جاتے ہیں اور اس مسجد میں واقع صحابی رسول کے مزار پر ہدیہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے علاقے ’’العسکر‘‘ میں واقع صحابی رسول’’ صعصعہ بن صوحان العبدی‘‘ نامی ۱۰۰ سالہ تاریخی مسجد کو ایک بار پھر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حملہ آوروں نے مسجد کی چھت اور کھڑکیوں کی توڑ پھوڑ کر کے اس کی بے حرمتی کی۔
یہ مسجد بحرین کے ان مقدس اور تاریخی مقامات میں سے ایک ہے جس کی زیارت کے لیے ہر سال خلیج فارس کے ممالک سے ہزاروں زائرین جاتے ہیں اور اس مسجد میں واقع صحابی رسول کے مزار پر ہدیہ عقیدت پیش کرتے ہیں۔
جمعیت الوفاق نے اس عظیم المرتبت مسجد پر کئے گئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کا اسلامی مقدسات کی نسبت کئے جانے والے توہین آمیز اقدامات کے مقابلے میں خاموش رہنا اس بات کی دلیل ہے کہ اس طرح کے حملوں میں حکومت کا ہاتھ ہے۔
الوفاق نے مزید تاکید کی کہ صحابی رسول کے مزار اور ان کے نام کی اس تاریخی مسجد کو مورد حملہ قرار دینا ناقابل برداشت ہے اور حکومت اگر ان جرائم سے دست بردار نہیں ہو گی تو اسے اپنے اعمال کی سخت سزا بھگتنا پڑے گی۔

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی ایک بار اس مسجد کو مورد حملہ قرار دیا گیا اس کی بے حرمتی کی گئی جبکہ حکومت نے نہ ہی کوئی چھان بین کی اور نہ کسی کے خلاف کوئی کاروائی کی۔

واضح رہے کہ بحرین میں آل خلیفہ حکومت کے گماشتوں نے گزشتہ تین سال کے دوران کم سے کم چالیس مساجد کو منہدم کردیا جبکہ بعض مساجد کی جگہوں کو پارکوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز