ابنا: ذرائع کے مطابق افغانستان کے صوبے زابل کے آئی جی پولیس کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل کے ذیعے یہ بم دھماکہ، کل رات اس وقت کیا گيا جب افغان پولیس اہلکار، گشت کررہے تھے۔ اس بم دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور گیارہ دیگر زخمی ہوگئے۔اس بم دھماکے کی ذمہ داری طالبان گروہ نے قبول کی ہے۔ دوسری جانب افغان سیکیورٹی فورسیز نے اپنے ملک کے مختلف علاقوں میں ہتھیاروں کے کئی گواموں کا انکشاف کرکے انھیں ضبط کیا ہے۔ افغانستان کے قومی سلامتی کے ادارے کا کہنا ہے کہ غیر قانونی ہتھیاروں کے ان گوداموں کا ،بغلان، پکتیکا، پکتیا، نورستان، پروان، نیمروز اور میدان وردک میں انکشاف ہوا جن سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گيا۔دریں اثنا افغان وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ قندھار میں بارود سے بھری ایک کار کو پکڑا گیا ہے جس میں ایک سو چّون کلو گرام مواد نصب کیا گیا تھا جسے افغان سیکیورٹی فورسیز نے ناکارہ بنادیا۔ ابھی تک اس سلسلے میں کسی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔
.......
/169