23 اپریل 2014 - 15:25
آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حکومتی دباو کی وجہ سے بحرین چھوڑ کر لبنان چلے گئے+ تصاویر

آیت اللہ العظمیٰ سیستانی کے نمائندے آل خلیفہ حکومت کے دباو کی وجہ سے بحرین چھوڑ کر لبنان کے دار الحکومت بیرورت پہنچ گئے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ کی ظالمانہ حکومت نے آخر کار آیت اللہ سیستانی کے نمائندے، آیت اللہ نجاتی کو بحرین سے نکال دیا۔
آیت اللہ نجاتی حکومت کی طرف سے ڈٓالے گئے دباو کی وجہ سے آج بحرین چھوڑ کر لبنان کے دار الحکومت بیرورت روانہ ہو گئے۔
جمعیت الوفاق کے سربراہ شیخ علی سلمان نے تاکید کی کہ آیت اللہ سیستانی کے نمائندے حکومت کی طرف سے دی گئی جانی دھمکیوں کی وجہ سے بحرین چھوڑ کر لبنان چلے گئے ہیں۔
شیخ علی سلمان نے کہا کہ حکومت کی طرف سے ان پر گزشتہ ایک سال سے دباو ڈالا جا رہا تھا کہ وہ ملک چھوڑ دیں۔
اطلاعات کے مطابق کچھ وقت پہلے آیت اللہ نجاتی بیروت ایئر پورٹ پر پہنچ گئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

 

لیبلز