ابنا: معلومات کے مطابق غزہ پٹی میں الفتح اور حماس تحریک کے رہنماؤں کے اجلاس میں فلسطین معاہدے کے نفاذ کے راستوں کا جائزہ لیا گیا . اس موقع پر فلسطین کے منتخب وزیراعظم اسماعیل ہنیہ نے کہا کہ ہم معاہدے کو قاہرا اور دوحہ میں ہونے والے اتفاق کے مطابق فوری طور پر نافذ کرنے کی دعوت دیتے ہیں. اسماعیل ہنیہ نے قومی معاہدے اور اتحاد کا نیا باب شروع کرنے پر زور دیا .
انہوں نے انتخابات کا راستہ اپنانے کی صلاح دی اور کہا کہ حکومت اور شراکت کا یہی پرامن راستہ ہے . انہوں نے کہا کہ بیت المقدس شہر، مسجد الاقصی اور فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی جیسے اہم قومی مسائل کے بارے میں حماس کی حکمت عملی اٹل ہے .
اس موقع پر الفتح تنظیم کے سینئر رہنما عزام الحمد نے بھی دونوں تنظیموں کے اتحاد اور متحد فلسطین کو اہم مقصد بتایا .
دونوں فریقوں کے درمیان یہ ملاقات تقریبا 6 گھنٹے تک جاری رہی اور اس میں فلسطین کی موجودہ صورت حال اور دونوں تنظیموں کے سامنے موجود چیلنجوں کا جائزہ لیا گیا . دونوں فریقوں نے مل کر حکومت بنانے کے لزوم پر زور دیا .
.......
/169