اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ڈاکٹر حسن روحانی نے آج تہران میں فلپائن کے نئے سفیر "ایڈورڈ مارٹین آرمینز" کے سفارتی دستاویزات حاصل کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں میں کافی زیادہ صلاحتیں پائي جاتی ہيں اور یہ دونوں ممالک، اپنے باہمی تعلقات کو اقتصادی، علمی اور ثقافتی و سیاحتی شعبوں ميں توسیع دے سکتے ہيں۔ تہران میں فلپائن کے نئےسفیر نے بھی اس ملاقات میں اس امر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ آج دونوں ملکوں کے تعلقات کی گولڈن جبلی ہے، تمام شعبوں میں ایران اور فلپائن کے تعاون میں فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ آرمینز نے کہا کہ فلپائن کے تاجروں کو ایران میں اقتصادی مواقع پر مشتمل رپورٹ فراہم ہوئی ہے اور یہ امر، مشترکہ کمیشن کے انعقاد کے ساتھ ہی دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی لین دین میں نئی تبدیلی کا آغاز ثابت ہوگا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲