ابنا: ذرائع کے مطابق عراق کے مغربی صوبے الانبار میں عراقی سیکیورٹی فورسیز اور داعش دہشتگرد گروہ کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں پندرہ دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ فلوجہ کے قریب چار دہشتگرد ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوئے ہیں۔بابل میں بھی دہشتگردوں کے دو سرغنہ مارے گئے ہیں۔
عراق کی سیکیورٹی فورسیز نے اسی طرح کل صوبے نینوا میں متعدد دہشتگردوں کو گرفتار اور وہاں ہتھیاروں کے ایک گودام کا انکشاف کیا تھا۔ادھر صوبے واسط کے صویرہ نامی علاقے میں ایک چیک پوسٹ پر ہونے والے کار بم دھماکے میں تیرہ افراد ہلاک اور تیس سے زائد دیگر زخمی ہوئے ہیں۔دارالحکومت بغداد کے مرکزی علاقے الکرادہ میں بھی ہونے والے ایک بم دھماکے میں کئی عراقی ہلاک ہوگئے تھے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ عراق کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسیز کا آپریشن جاری ہے۔
.......
/169