22 اپریل 2014 - 10:04
شام کا 3 جون کو صدارتی انتخابات کرانے کا اعلان

شامی پارلیمنٹ نے 3 جون کو ملک میں صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کیا ہے۔

ابنا: اطلاعات کے مطابق پارلیمانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ صدارتی انتخاب کے لئے ووٹنگ 3 جون کو صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک ہوگی، بیرون ملک مقیم شامی باشندے 28 مئی کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکیں گے جبکہ امیدوار کاغذات نامزدگی منگل سے 28 مئی تک جمع کراسکیں گے۔
دوسری جانب کئی شامی حلقوں کے مطابق 17 جولائی کو اپنی صدارتی مدت پوری کرنے والے شام کے موجودہ صدربشاراسد ایک بار پھر صدارتی انتخاب میں حصہ لے کر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کریں گے کیونکہ انھیں سلفی وہابی غیر ملکی دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کرنے اور شامی عوام کا بھر پور دفاع کرنے کے بعد شامی عوام میں بہت زيادہ مقبولیت حاصل ہوگئی ہے۔

.......

/169