21 اپریل 2014 - 10:18
یمن میں اغوا شدہ ایرانی سفارتکار کی رہائی کی کوششیں

اسلامی جمہوریۂ کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ یمن کے دارالحکومت صنعا میں اغواہونے والے ایرانی سفارتکار صحیح وسالم ہے اور اس سفارتکار کی رہائی کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

ابنا: ایران کے نائب وزیر خارجہ نے فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں، یمن میں اغوا ہونے والے ایرانی سفارتکار " نور احمد نیکبخت " کی سرنوشت کے بارے میں کہا کہ عنقریب ہی اس ایرانی سفارتکار کے مستقبل کے بارے معلومات حاصل کرنے کے لئے وہ صنعا جائيں گے۔ ایران کی وزارت خارجہ ميں پارلیمانی اور بیرون ملک مقیم ایرانیوں کے امور کے انچارج حسن قشقاوی نے فارس نیوز ایجنسی کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ یمنی حکام نے اعلان کیا ہے کہ نیکبخت کو اغوا کرنے والے افراد یا گروپ کی شناخت ہوگئی ہے اور ان کے ٹھکانوں کی تفصیلات جاننے کے لئے کوششیں انجام پارہی ہیں ۔ اگرچہ یمن کے وزیر خارجہ " ابو بکر القربی " نے اغوا کی اس کاروائي کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ صنعا کی حکومت اغوا کاروں کو قرار واقعی سزا دینے کے لئے اپنی تمام تر کوششیں بروئے کار لائے گي تاہم ابھی تک اس سلسلے ميں کوئی خاص پیشرفت نہیں ہوئی ہے اور نو مہینے سے یہ ایرانی سفارتکار بدستور اغواکاروں کے ہاتھوں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کررہا ہے۔

.......

/169