ابنا: استنبول کے علاقے باکري کوئي ميں موسيقي کے اس پروگرام ميں دسيوں ہزار افراد شريک ہوئے جس کے دوران وہاں موجود لوگوں نے شامي عوام کي حمايت ميں زبردست نعرے لگائے –
پروگرام ميں موجود دسيوں ہزار کي بھيڑ نعرے لگارہي تھي کہ ترکي اور شام کے عوام بھائي بھائي ہيں –
اس اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ايک مقرر نے کہا کہ سامراجي طاقتوں نے پوري دنيا سے دہشت گردوں کو لاکر شام ميں اکٹھا کرديا ہے تاکہ شامي عوام کو گھٹنے ٹيکنے پر مجبور کرسکيں ليکن شامي عوام نے بھرپور استقامت کا مظاہرہ کياہے –
واضح رہے کہ شام کے بحران کےآغاز سے ہي ترکي نے سعودي عرب اور قطر کےساتھ مل کرشام ميں مخالفين اور دہشت گردوں کي حمايت کي ہے –
ترکي ميں حزب اختلاف کي جماعتوں اور ميڈيا نے رجب طيب اردوغان کي حکومت پر الزام لگايا ہے کہ اس نے شام ميں غير ملکي دہشت گردوں کو بھيجنے کے ساتھ ہي ان کي ہرطرح سے مالي اور اسلحہ جاتي مدد کي ہے
.......
/169