ابنا: ايران کے پٹروليم کے نائب وزير منصور معظمي نے تہران ميں ايک کانفرنس ميں کہا کہ گذشتہ مہينے کے دوران تيل کي برآمدات سات لاکھ بيرل روزانہ سے بڑھ کر پندرہ لاکھ بيرل روزانہ ہوگئي ہے –
ايران کے پٹروليم کے نائب وزير نے اس بات پر زور ديتے ہوئےکہ نئي پاليسيوں اور حکمت عملي کے تحت اسي ّ ملين سے سو ملين ميٹر مکعب تک گيس کي پيداوار ميں اضافہ کيا جائےگا کہا کہ عمان کے لئےگيس کي برآمدات کے معاہدے پر رواں سال کے آخرتک کام شروع ہوجائےگا، جبکہ اس سال موسم گرما کےآخرتک عراق کے لئے بھي گيس کي برآمدات شروع ہوجائے گي اور ترکي کے لئے بھي گيس کي برآمدات ميں اضافہ ہوجائےگا -
ايران کے پٹروليم کے نائب وزير نے اميد ظاہر کي ہے کہ آئندہ چارسال تک ايران کي گيس کي برآمداتي شرح اسيّ ارب ڈالرتک پہنچ جائےگي امريکا کے انرجي کے ادارے کے تازہ ترين اعداد و شمار کے مطابق دوہزار تيرہ ميں ايران نے اوپيک کے ملکوں ميں تيل برآمد کرنےوالے دوسرے بڑے ملک کي حيثيت سے اپنا رتبہ باقي رکھا –
اس رپورٹ ميں کہا گيا ہے کہ دوہزار تيرہ ميں ايران نے اوسطا روزانہ بتيس لاکھ بيرل تيل نکالاہے –
.......
/169