15 اپریل 2014 - 03:24
قاہرہ میں السیسی کے خلاف یونیورسٹی کے طالبعلوں کا احتجاج

مصر کے دارالحکومت قاھرہ میں یونیورسٹی کے طالبعلموں کی ایک بڑی تعداد نے احتجاجی مظاہرہ کر کے اس ملک کے صدارتی انتخابات میں "عبدالفتاح السیسی" کی نامزدگی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ورلڈ بولٹن نیوز کی رپورٹ کے مطابق مصر میں  یونیورسٹی کے طالبعلموں نے اس مظاہرہ میں معزول صدر "محمد مرسی" کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔ مصر کی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ دوسری جانب مصر کے صوبے "جیزۃ" میں بھی "السیسی" کی صدارتی انتخابات میں نامزدگی کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں اور مظاہرین نے مصر کے فوجی حکمرانوں کو اس ملک کے موجودہ بحران کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ واضح رہے کہ جمعہ کے روز بھی مصر کی کئی یونیورسٹیوں میں "محمد مرسی" کی حمایت اور "السیسی" کے صدارتی انتخابات میں نامزد ہونے کے خلاف مظاہرے ہوئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲