ابنا: ایرانی فضائیہ کے دن کی آمد کی مناسبت سے ایرانی جنگی طیاروں نے تہران کے آسمان پر فضائی پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا ہے۔29 فروردین مطابق 18 اپریل کو ایرانی فضائیہ کا دن منایا جاتا ہے۔ اس پریڈ میں ایرانی فضائیہ کے مختلف طیاروں نے حصہ لیا جن میں ایف 4، ایف 14، صاعقہ، ایف 5، ایف 7،میگ 29 اور سوخو 24 طیارے شامل ہیں۔ ہر سال 29 فروردین مطابق 18 اپریل کو فوجی پریڈ رہبر کبیر انقلاب اسلامی کے مزار کے قریب منعقد ہوتی ہے۔
.......
/169