اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق محمد مرسي اور ان کے چودہ ساتھيوں پر الزام ہے کہ دسمبر دوہزار بارہ ميں ايوان صدر کے باہر مظاہرين کے قتل عام ميں ان کا ہاتھ ہے۔ اتوار کي عدالتي کاروائي کے دوران سابق وزيرداخلہ احمد جمال الدين اور مصر الجديدہ کے پوليس افسر سيف الدين زغلول کے بيانات جو گواہ کے طور پر پيش کئے گئے تھے قلمبند کئے گئے۔ مصر کے اٹارني جنرل نے معزول صدر محمد مرسي پر الزام عائد کيا ہے کہ ان کي ايماء پر ہي دسمبردوہزار بارہ ميں مظاہرين پر حملہ کيا گيا تھا جس ميں کم سے کم دس افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ اس حملے ميں دسيوں افراد زخمي بھي ہوئے تھے۔ مصر کي عدالت ميں معزول صدر مرسي پر ايک ايسے وقت ميں مقدمہ چلايا جارہا ہے کہ جب مصري عوام کا کہنا ہے کہ ملک ميں جاري بدامني کي ذمہ دار موجودہ عبوري حکومت ہے جو مرسي کے خلاف بغاوت کے بعد برسراقتدار آئي ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲