14 اپریل 2014 - 03:28
عراق کے شہر موصل میں بم دھماکہ، ۱۱ افراد جانبحق اور زخمی

عراق کے سیکورٹی حکام نے خبر دی ہے کہ عراق کے شمالی علاقے موصل میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراق کے سیکورٹی حکام نے خبر دی ہے کہ عراق کے شمالی علاقے موصل میں ایک کار بم دھماکہ ہوا جس میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے ۔
ورلڈ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی حکام نے خبر دی ہے کہ گذشتہ روز ملک کے شمالی علاقے موصل میں ایک کاربم دھماکہ ہوا جس میں 11 افراد جاں بحق اور 11 دیگر زخمی ہوگئے ۔اس رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 5 اور زخمی ہونے والوں میں 2 افراد سیکورٹی فورسزکے تھے ، عراق کے سیکورٹی حکام نے مزید کہا کہ یہ حادثہ اس وقت رونما ہوا جب فوج کی گاڑی شہر موصل سے گذررہی تھی ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲