10 اپریل 2014 - 05:51
رہبر انقلاب اسلامی کے ساتھ آذربائیجان کے صدر علی اف کی ملاقات

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے، ایران اور آذر بائیجان کے مشترکہ مفادات کے دشمنوں کے تخریبی اقدامات پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے ٹھوس عزم و ارادے کی ضرورت پر تاکید کی ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔  حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے کل آذربائیجان کے صدر الھام علی اف کے ساتھ ملاقات میں، دونوں ملکوں کے درمیان مذہبی ، ثقافتی اور تاریخی بندھن اور پڑوسی ملک ہونے کو، باہمی  تعلقات کے مستحکم ہونے میں اہم اور موثر عامل قراردیا اور فرمایا کہ ہمیں چاہئے کہ اپنے ٹھوس عزم و ارادے کے ذریعے دشمنوں کی سازشوں پر غلبہ حاصل کرتے ہوئے انہیں ناکام بنائیں اور دونوں ملکوں کی قوموں اور حکومتوں کے تعلقات کو مزید مستحکم کریں ۔ آپ نے فرمایا کہ ہمیں اس بات کی اجازت نہيں دینی چاہئے کہ بعض عناصر یا دھڑے مذہبی انتہاپسندی کی ترویج اور اسلامی مذاہب کے درمیان اختلاف ڈالنے کے ذریعے قومی اتحاد کو پارہ پارہ کریں ۔ حضرت آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے فرمایا کہ بعض عناصر منجملہ  اسرائيلی حکام ، ایران اور آذربائیجان کے درمیان تعلقات مستحکم ہونے سے خوش نہيں ہیں اور وہ اس راہ میں مسلسل روڑے اٹکاتے رہتے ہیں لیکن ہم ٹھوس سیاسی عزم و ارادے کے ساتھ ان سازشوں پر غلبہ حاصل کرسکتے ہيں ۔ اس ملاقات میں آذربائیجان کے صدر الھام علی اف نے بھی مذہبی انتہا پسندی کو دونوں ملکوں کی مشترکہ تشویش قرار دیا اور دونوں ملکوں کی قوموں کے درمیان تاریخی اور ثقافتی بندھن کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ جمہوریہ آذربائیجان ، ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے لئے پرعزم ہے ۔ علی اف نے علاقے اور دنیامیں رہبر انقلاب اسلامی کی ہدایات اور رہنما ارشادات کے سائے میں ایران کی خود مختار پالیسیوں کو مثالی نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران کا  اقتدار ، جمہوریۂ آذربائیجان کا اقتدار ہے اور دونوں ملکوں کے مستحکم روابط پر، دیگر ملکوں کے توسط سے منفی اثرات مرتب نہیں ہوسکتے ۔ اس ملاقات صدر ممللکت ڈاکٹر حسن روحانی بھی موجود بھی تھے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز