8 اپریل 2014 - 14:00
سوڈان میں جاری جنگ کے پیچھے امریکہ ہی کا ہاتھ

سوڈان کی سفاری نیوز ویب سائٹ نے اپنے ایک تبصرے میں لکھا ہےکہ سوڈان میں سرگرم جنگجوکو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ ‘‘نیوزنور’’ کے مطابق سوڈان میں سرگرم جنگجو گروہوں کو مستقل بنیادوں پر امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ سوڈان کی سفاری نیوز ویب سائٹ نے اپنے ایک تبصرے میں لکھا ہے کہ امریکہ برسوں سے سوڈان کے جنوب و مغرب میں سرگرم جنگجو گروہوں کی مالی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے اور ان کے لیے اسلحہ فراہم کر رہا ہے۔
اس تبصرے میں آیا ہے کہ امریکہ نہیں چاہتا کہ جنگجو گروہ، سوڈان کی حکومت کے ساتھ امن مذاکرات انجام دیں اسی لئے امریکہ سوڈان کے جنگجو گروہوں کو مالی امداد فراہم کرتا ہے تاکہ سوڈان میں کسی صورت امن برقرار نہ ہوسکے۔

سفاری نیوز نے لکھا ہے کہ امریکہ نے حال ہی میں سوڈان کے جنگجو گروہوں کو ایک سو بیس لاکھ ڈالر کی مالی امداد فراہم کی ہے اور اس سے پتہ چلتا ہے کہ امریکہ سوڈان میں جنگجوؤں کی مالی و لاجسٹک حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔

 اس رپورٹ میں آیا ہے کہ امریکہ کے حقیقی حکمران صہیونی لابی سے تعلق رکھتے ہیں اور جب تک امریکہ حکومت میں صہیونی لابی سرگرم ہے سوڈان کے ساتھ امریکہ کی دشمنی ختم نہیں ہوگی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲