8 اپریل 2014 - 13:04
چکوال، سانحہ سرپاک کے شہداء کی پانچویں برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

برسی کی تقریب میں ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب کے امور نوجوانان کے سیکرٹری حجت الاسلام آغا حسن ہمدانی نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں فلسفہء شہادت بیان کرتے ہوئے سانحہ سرپاک کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا-

ابنا: مجلس وحدت مسلمین چکوال کے زیراہتمام سانحہ سرپاک کے شہداء کی پانچویں برسی امام بارگاہ محلہ جعفرآباد میں عقیدت و احترام سے منائی گئی۔ اس موقع پر شہداء کی بلندی درجات کے لیے مجلس عزا منعقد کی گئی۔ جس میں ملک بھر کے ممتاز علماء و ذاکرین نے خطاب کیا۔ برسی کی تقریب میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے امور نوجوانان کے سیکرٹری حجت الاسلام آغا حسن ہمدانی نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں فلسفہء شہادت بیان کرتے ہوئے سانحہ سرپاک کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر شہداء ملت جعفریہ کی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف سانحات کو انکی تاریخ، حقائق اور تصاویر کے ساتھ اجاگر کیا گیا۔

.......

/169

لیبلز