6 اپریل 2014 - 10:19
میانمار میں ایک بار پھر فسادات کی لہر پھوٹ پڑی

میانمار کے شہر ینگون میں ایک بار پھر نسلی فسادات پھوٹ پڑے ہیں،ینگون میں بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلمانوں کی بستی پر حملہ کیا،اور ان کی املاک کو نقصان پہنچایا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ میانمار کے شہر ینگون میں ایک بار پھر نسلی فسادات پھوٹ پڑے ہیں،ینگون میں بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلمانوں کی بستی پر حملہ کیا،اور ان کی املاک کو نقصان پہنچایا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، تاہم صورتحال قابو میں نہ آنے کے بعد کرفیو نافذ کردیا گیا، دوسری جانب 30 سال بعد ملک میں مردم شماری کرائی جارہی ہے جس میں مسلمانوں کو رائے شماری میں شرکت کی اجازت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ میانمار کی حکومت نے صوبہ راخین میں ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم کی سرگرمیوں پر پابندی لگادی ہے جس کے نتیجے میں اس صوبے میں مسلمانوں کے حالات بحرانی ہوگئے ہیں۔ میانمار کے انتہا پسند بودھوں نے صوبہ راخین میں بیرونی امدادی مراکز پر حملے کرکے ان مراکز کی امدادی سرگرمیوں کی راہ میں روکاٹیں کھڑی کردی ہیں۔ انتہا پسند بودھوں کے نسل پرستانہ حملوں میں سیکڑوں مسلمان جاں بحق اور لاکھوں ترک وطن پر مجبور ہوچکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز