اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایتارتاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سرگئی لاوروف نے کہا کہ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ یوکراین کا مستقبل مغرب کے ہاتھ میں ہے اور اس ملک کو حق خود مختاری حاصل نہیں ہے۔ لاوروف نے کہا کہ كی ایف کے آزادی چوک میں مظاہرین پر فائرنگ کرنے والوں کا ماسکو سے کوئی تعلق نہیں تھا . واضح رہے کہ یوکراین میں مغرب کی جانب رجحان رکھنے والوں کی طرف سے اقتدار اپنے ہاتھ میں لئے جانے کے بعد، كريميا کے لوگوں نے ایک ریفرنڈم میں روس سے الحاق کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد سے روس اور مغرب کے درمیان کشیدگی بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ امریکہ اور مغربی ملکوں نے یوکراین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے روس کے خلاف کئی پابندیاں عائد کردی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲