اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ہندوستان کے ایک پولیس افسر ایم آئی حیدر نے اس خبر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک پولس عہدیدار "مینی اینکرنیشن " کو ضمانت پر رہا کردیا گيا ہے تاہم کورٹ نے اس امریکی پولیس افسر پر ہندوستان سے باہر نکلنے پر پابندی لگا دی ہے ۔ اور اس پولیس افسرکو 17 اپریل کو کورٹ میں حاضر ہونا ہے ۔ نیویارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق اینکرنیشن اپنی زوجہ سے، جو ہندوستان میں تعلیم میں مشغول ہے، ملاقات کے لئے نئی دہلی گئے تھے ۔ در ایں اثنا نیویارک کے پولیس سربراہ نے اس امریکی افسر کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہندوستان اس سلسلے میں شفاف طور پر عمل کریگي۔ امریکی کانگریس کے نمائندے پیٹر کنگ نے بھی امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے نام ایک مراسلے میں اس سلسلے میں خاص توجہ کی درخواست کی ہے ۔ امریکی ذرائع ابلاغ نے اس امریکی پولس افسر کی گرفتاری کو ایک ہندوستانی خاتون سفارتکار کی گرفتاری کا ردعمل قراردیا ہے ۔ واضح رہے کہ 2013 کے اوائل ميں امریکہ میں ایک ہندوستانی خاتون سفارتکار دیویانی کی گرفتاری کے باعث ، امریکہ اور نئ دہلی کے تعلقات کشیدہ ہوگئے تھے۔
............
242