اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ سے شائع ہونے والے اخبار واشنگٹن پوسٹ نے امریکی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ صدر باراک اوباما اس نتیجے پر پہنچ گۓ ہیں کہ سازباز مذاکرات کے احیاء پر مبنی امریکی وزیر خارجہ جان کیری کی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ اور اسرائیل کے درمیان نام نہاد آشتی کرانے کی امریکی وزیر خارجہ کی ناکام کوشش جاری رہنے سے ان کی اپنی ساکھ خراب ہوگی۔واضح رہے کہ امریکہ میں مشرق وسطی ساز باز مذاکرات کے حوالے سے جان کیری پر کی جانے والے تنقید میں شدت پیدا ہوگئی ہے۔ فلسطین کی نام نہاد خود مختار انتظامیہ کے ساتھ ساز باز مذاکرات کرنے والی صیہونی ٹیم کے سربراہ نے جمعرات کے دن کہا تھا کہ اسرائیل نے فلسطین کی جانب سے بین الاقوامی معاہدوں میں شمولیت کی کوشش کۓ جانے کے باعث فلسطینی قیدیوں کی آزادی کے چوتھے مرحلے پر عمل نہیں کیا ہے ۔ واضح رہے کہ فلسطینی قیدیوں کے چوتھے گروہ کو رواں سال مارچ کے اواخر میں آزاد کیا جانا تھا۔
.............
242