اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں ادا کی گئي ۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے یورپی پارلمینٹ کی ایران مخالف قرارداد کی مذمت کی ۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ مجلس شورائے اسلامی اور حکومت کو یورپ کے اس اقدام کا ٹھوس جواب دینا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اس قرارداد پر یورپی پارلیمنٹ کی مذمت کرتے ہیں کیونکہ یورپی ممالک امریکہ سے مکمل طرح سے وابستہ ہیں اور خود مختاری سے کوئي کام نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ یورپی پارلیمنٹ کا یہ کہنا ہےکہ ایران کے حالیہ صدارتی انتخابات عالمی معیارات کے برخلاف ہوئے ہیں ایک طرح کی زور زبردستی ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے ایران کے خلاف مغربی فتنوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مغرب چاہتا ہے کہ تہران میں یورپی یونین کا دفتر قائم ہو لیکن انہیں تہران میں امریکہ کے جاسوسی کے مرکز یعنی سفارتخانے سے عبرت حاصل کرنا چاہيے کیونکہ ایرانی عوام اس بات کا موقع نہیں دیں گے کہ تہران میں ایک اور جاسوسی کا اڈہ قائم ہو۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہاکہ ملت ایران اپنے ملک میں کسی کو مداخلت کرنے کی اجازت نہیں دے گي۔ انہوں نے نئے شمسی سال کو رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے اقتصاد و ثقافت کے نام سے موسوم کرنے کی طرف اشارہ کرتےہوئے تین قوتوں کے سربراہوں سے کہا کہ وہ رہبرانقلاب اسلامی کی ھدایات پر مکمل طرح سے عمل کریں۔ خطیب جمعہ تہران نے شام کے حالات کی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شام میں دہشتگردوں کو فوج کے ہاتھوں شکست ہورہی ہے کیونکہ حکومت اور فوج نے دہشتگردوں کےخلاف ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔
خطیب جمعہ تہران:
یورپی پارلیمنٹ مکمل طور پر امریکہ سے وابستہ، ایران یورپ کے اس اقدام کا ٹھوس جواب دے گا
5 اپریل 2014 - 08:04
News ID: 600850
خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے یورپی پارلمینٹ کی ایران مخالف قرارداد کی مذمت کی ۔ آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ مجلس شورائے اسلامی اور حکومت کو یورپ کے اس اقدام کا ٹھوس جواب دینا چاہیے۔