4 اپریل 2014 - 12:38
امریکی مسلح افواج میں چالیس فیصد فوجی نفسیاتی بیماریوں کی بنا پر زیر علاج

امریکہ کے ایک سابق ایڈمیرل نے کہا ہے کہ امریکی مسلح افواج میں چالیس فیصد فوجی نفسیاتی بیماریوں کی بنا پر زیر علاج ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکہ کے ایک سابق ایڈمیرل نے کہا ہے کہ امریکی مسلح افواج میں چالیس فیصد فوجی نفسیاتی بیماریوں کی بنا پر زیر علاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج کے ستر فیصد ویٹیرنز نفسیاتی امراض کی دوائيں کھاتے ہیں۔ امریکی فوج کے یہ سابق اعلی فوجی عھدیدار اور ویٹرینس ٹوڈے نامی جریدے کے ایڈیٹر ان چیف گورڈن ڈاف نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں انہی دنوں امریکہ کی ایک بڑی فوجی بیس میں فائرنگ کے واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے کسی کو تعجب نہیں ہونا چاہیے کیونکہ جس فوجی نے گولیاں چلائي ہیں وہ نفسیاتی مریض تھا اور شدید افسردگی اور ذہنی تنا‎‎‎ؤ کا شکار ہے۔ گورڈن ڈاف نے افغانستان اور عراق میں امریکہ کی جنگوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکی فوجیوں میں جنسی تشدد اور خودکشی کی بڑھتی ہوئي شرح امریکی فوج کی شکست کی علامت ہے اور اس سے امریکی معاشرے پر بھی برے اثرات پڑے ہیں۔ واضح رہے امریکہ کی فوجی بیس فورٹ ہڈ میں بدھ کے دن ایک فوجی نے فائرنگ کردی تھی جس میں چار افراد ہلاک اور چودہ زخمی ہوئے تھے۔ فائرنگ کرنے والا فوجی بھی مارا گيا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲

لیبلز