اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ حضرت فاطمہ زھرا سلام اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر مراجع عظام حضرت آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپائگانی اور آیت اللہ العظمیٰ وحید خراسانی نے جلوس ہائے عزا میں شرکت کی۔
عزاداری کے یہ جلوس مراجع عظام کے بیوت سے نکل کر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے حرم مطھر حضرت فاطمہ معصومہ(س) میں اختتام پذیر ہوئے۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے مراجع عظام حضرت امیر المومنین (ع) حضرت فاطمہ زھرا(س) اور امام صادق علیہ السلام کی شہادت کے ایام میں پاپیادہ جلوسوں ہائے عزا میں شرکت کرتے ہیں۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲