ابنا: سومریہ نیوز کے مطابق احمد ابوریشہ نے کہا ہے کہ تکفیری دہشتگردوں نے تین برسوں پہلے صوبہ انبار میں دہشتگردی پھیلانے کا منصوبہ بنایا تھا اور اب اس پر عمل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی فوج کے مقابل تکفیری دہشتگرد نہایت ناتواں ہیں اور عنقریب عراقی فوج داعش سمیت تمام دہشتگردوں کا صفایا کردے گي۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے کچھ دہشتگرد اس وقت فلوجہ میں ہیں لیکن فوج اور قبائيلیوں نے دہشتگردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن شروع کردیا ہے اور انہیں بہت جلدی فلوجہ سے نکال دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ داعش عراق کے تمام علاقوں میں دہشتگردی پھیلانے کی سازش کررہی ہے۔ عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جاری دہشتگردی میں سعودی عرب اور قطر ملوث ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲