اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ شام میں تکفیری دھشتگردوں کے ہاتھوں پیغمبر اکرم (ص) اور امیر المومنین علی (ع) کے جلیل القدر صحابیوں جناب عمار یاسر(رض) اور جناب اویس قرنی(رض) کے مزاروں کی ہوئی ہتک حرمت کے خلاف اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک مذمتی بیان جاری کیا ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ جس طرح اس دور میں ان وہابی خبیثوں کے سیاہ دل اجداد نے پیغمبر اکرم (ص) کے جلیل القدر اصحاب کو دردناک طریقے سے شہید کیا اسی طرح آج ان کی ناجائز اولاد نے ان صحابیوں کے مزاروں کو بھی اپنے بہیمانہ حملوں کانشانہ بنا کر انہیں مسمار کر دیا ہے۔
اس بیان میں مزید آیا ہے کہ تکفیری مجرموں کا شام کے صوبے الرقہ میں پیغمبر اکرم (ص) اور امیر المومنین علی (ع) کے جید صحابیوں جناب عمار یاسر اور اویس قرنی کے مزاروں کی توہین کرنا ان اجرائم میں سے ایک ہے جو انیسوی صدی عیسوی سے سعودی عرب میں وہابی صہیونی افکار کے وجود میں آنے سے شروع ہوئے تھے اور تاہم ان سازشوں کے ماسٹر مائنڈ ایک طرف سے صہیونی لابی کو مسجد الاقصی کو مسمار کرنے کے لیے سبز چراغ دکھا رہے ہیں اور دوسری طرف سیاہ دل وہابیوں کے اندر یہ جرئت پیدا کر رہے کہ وہ کل مدینہ منورہ میں رسول اسلام(ص) کے روضہ مقدسہ کو مسمار کریں۔
اس بیان میں اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے اس وحشتناک اقدام کی مذمت کرتے ہوئے تمام بین الاقوامی اداروں، انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والی تنظیموں، یونیسکو اور مسلمان علماء و دانشوروں سے اپیل کی ہے کہ اس بہیمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے ان جرائم کی روک تھام کے لیے جلد از جلد کوئی ٹھوس قدم اٹھائیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲