29 مارچ 2014 - 19:30
میانمار میں مسلمانوں کے خلاف جاری ناروا سلوک

میانمار میں مسلمانوں کے خلاف تعصب جاری ہے اور تیس برسوں کے بعد ہونے والی مردم شماری میں مسلمانوں کا تشخص تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔

ابنا:  ارنا کی رپورٹ کے مطابق مردم شماری کے لئے حکومت نے دسیوں ہزار افراد کی خدمات حاصل کی ہیں اور یہ محسوس کیا جارہا ہے کہ اس مردم شماری سے مسلمانوں پر مزید دباو بڑھ جائے گا کیونکہ مسلمان آبادی خود کو روہنگيا مسلمانوں کی حیثیت سے رجسٹر نہیں کرواسکے گي۔ میانمار حکومت نے اقوام متحدہ سے وعدہ کیا تھا کہ مردم شماری میں مسلمانوں کو روہنگيا مسلمانوں کی حیثیت سے رجسٹر کیا جائے گا لیکن حکومت نے اپنا وعدہ بھلادیا ہے  اور مسلمانوں کو اپنا تشخص برقرار رکھنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ میانمار کی حکومت کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ مسلمان اپنا رجسٹریشن کرانے کے لئے خود کو بنگالی قراردیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔242