ابنا: بحرینی حکام کی جانب سے ۱۳سالہ قاسم محمد اور۱۲سالہ احمد محمد کی گرفتاری کے بعد اس ملک کے اٹارنی جنرل نے گزشتہ روز اپنے ایک حکم کے تحت ان دونوجوانوں کی قید میں ایک ہفتے کا اوراضافہ کردیا ہے۔بحرین کے اٹارنی جنرل کے اس فیصلے کے بعد اس ملک کے لوگوں میں غم وغصہ کی لہرپائی جاتی ہے اورانہوں نے اپنے ذرائع ابلاغ کے ذریعے پیغامات بھیج کر بچوں کے حقو ق کی بین الاقوامی آرگنائزیشنز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان دونوجوانوں کے مسئلے کا جائزہ لیں، کیونکہ ان میں تشویش پائی جاتی ہے کہ بحرین کی جیلوں میں قیددیگرقیدیوں کی طرح ان دو نوجوانوں کوبھی آزارواذیتیں پہنچائی جائیں۔قابل ذکرہے کہ ۱۳سالہ قاسم محمد اور۱۲سالہ احمد محمد کو مظاہروں میں شرکت کرنے کے جرم میں گرفتارکیا گیا تھا۔یادرہے کہ بین الاقوامی قوانین کی بنا پرسیاسی دلائل اوروجوہات کی بنا پر چھوٹی عمرکے بچوں اورنوجوانوں کو قید کرنے کی اجازت نہیں ہے۔......./169
29 مارچ 2014 - 19:30
News ID: 515074
بحرینی سرگرم اراکین نے دو بحرینی نوجوانوں کی گرفتاری کے سلسلے میں اپنی سائٹس پر تحریرکیا ہے کہ اس ملک کے بچے سکولوں میں تعلیم حاصل کرنے کی بجائے آل خلیفہ کی جیلوں میں پڑے ہوئے ہیں۔