28 مارچ 2014 - 19:30
تکفیری گروہ امریکہ کے پیدا کردہ ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن محمد صالح جوکار نے کہا ہے کہ تکفیریوں کی سازشوں پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل قبول نہیں ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن محمد صالح جوکار نے کہا ہے کہ تکفیریوں کی سازشوں پر عالمی اداروں کی خاموشی قابل قبول نہیں ہے۔ محمد صالح جوکار نے پارلیمنٹ نیوز سے گفتگو میں کہا کہ تکفیری دھڑے امن عالم اور ساری انسانیت کے لئے خطرہ ہیں اور ان کا ایک ھدف علاقے میں شیعہ سنی اختلافات کو ہوا دینا ہے۔ جوکار نے کہا کہ امریکہ نے تکفیری گروہوں کو جنم دیا ہے اور علاقے میں تکفیریوں کو امریکہ کی حمایت حاصل ہے۔ محمد صالح جو کار نے کہا کہ تکفیری گروہ عراق، لبنان، شام اور پاکستان میں موجود ہیں اور آج تک یہ دیکھا نہیں گیا ہے کہ تکفیریوں نے مغربی ملکوں کو نقصان پہنچایا ہو کیونکہ ان کاھدف عالم اسلام کو کمزور کرنا اور مختلف بہانوں سے  نہتے مسلمانوں کا خون بہانا ہے۔ مجلس شورائے اسلامی کے اس رکن نے عالم اسلام کے علماء اور دانشوروں سے اپیل کی کہ مختلف پروگراموں کے سہارے عالم اسلام میں تکفیریوں کے انسانیت سوز اقدامات کا مقابلہ کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲