ابنا: پاکستان کے علاقے کشمور میں 2 گیس پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ پاکستان کے علاقے کشمور میں پیش آیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ان دھماکوں کی ذمہ داری پاکستان کی کالعدم بلوچستان رپبلکن آرمی نے قبول کی ہے۔ پاکستان کے پولیس ذرائع کے مطابق نامعلوم تخریب کاروں نے کندھ کوٹ کے قریب گوٹھ بالاج بھنگوار کے مقام پر تھرمل پاور ہاؤس جانے والی 18 انچی گيس پائپ لائن تباہ کردی۔ اس کے علاوہ کچے کے علاقے گوٹھ شاہ نواز بھنگوار میں بھی 16 انچی گیس پائپ لائن کو تباہ کردیا گیا۔ ادھر پاکستان کے شہر کراچی کے علاقے لیاری میں نیا آباد کے علاقے میں سیکیورٹی فورسیز نے ایک مکان پر چھاپہ مارکر50 کلوبارودی مواد برآمد کرلیا۔ چھاپے کے دوران کئی بموں اور ہتھیاروں کو بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق مکان سے برآمد ہونے والے بموں کو ناکارہ بنادیا گیا۔واضح رہے کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کو گرفتار اور اسلحہ برآمد کرنے کیلئے سیکیورٹی فورسیز کا آپریشن جاری ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
14 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 514109
پاکستان کے علاقے کشمور میں 2 گیس پائپ لائنوں کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا گیا۔