12 مارچ 2014 - 20:30
مقبوضہ علاقوں پر میزائلوں کی بارش

فلسطینی انتظامیہ کے سربراہ نے غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حملوں کو رکوانے کا مطالبہ کیا ہے .

ابنا: محمود عباس نے جمعرات کو غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کو ان حملوں کو روکنا چاہئے . محمود عباس نے کہا کہ یہ حملہ امن معاہدے کے خلاف ہیں .دوسری طرف صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نیتن یاہو نے غزہ پٹی پر ہوائی اور زمینی حملوں کو جاری رکھتے ہوئے صیہونی حکومت کی کابینہ کا ہنگامی اجلاس بلایا ہے۔ انہوں نے صیہونی حکومت کے سیکورٹی سربراہ سے بھی تبادلہ خیال کیا۔ادھر تحریک جہاد اسلامی کی عسکری ونگ قدس بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے پہلی بار صیہونی حکومت کے خلاف نئی قسم کے میزائل کا استعمال کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مجاہدین نے اب تک مقبوضہ علاقوں پر 130 میزائل فائر کئے ہیں اور یہ صیہونی جارحیت کا جواب ہے۔ تحریک سے ترجمان رمضان شلح نے کہا ہے کہ مزاحمت صیہونی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔  صیہونی حکام نے بھی غزہ پٹی سے اسدود اور عسقلان سے علاقے میں میزائل گرنے کی تصدیق کی ہے۔......./169