ابنا: ریڈیو تہران کی رپورٹ کے مطابق "مرتضی سرمدی" نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں دھشتگردی کے خلاف مہم کے عنوان سے منعقدہ عالمی کانفرنس میں کہا کہ اس بات سے ہٹکر کہ کون دھشتگردی کی بھینٹ چڑھ رہا ہے دھشتگردی کی لعنت قابل نفرت و مذمت ہے۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ بعض سیاسی و میڈیا ذرائع اس کوشش میں ہیں کہ ادیان الہی کو کہ جو امن و دوستی کے علمبردار ہیں دھشتگرد کے منبع کے عنوان سے متعارف کروائیں، جبکہ انتہا پسندی و تشدد کی جڑیں عمومی طور پر ملکوں میں عدم مساوات اور عالمی تعلقات میں غیر مساوی برتاؤ کے ساتھ جڑی ہوئی ہیں۔ "مرتضی سرمدی" نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا دھشتگردی کے خلاف مہم میں بعض ملکوں کے متعصبانہ امتیازی سلوک کی بھر پور طریقے سے مذمت کرتا رہا ہے۔ ایران کے سیکریٹری خارجہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا یہ گہرا عقیدہ ہےکہ عالمی سیکیورٹی اور امن و امان کے لئے جو چیز خطرے کا باعث ہے اس کو دور کرنے کے لئے چند حکومتوں کے مفادات کو ملاک قرار نہ دیا جائے۔ "مرتضی سرمدی" نے غاصب صہیونی حکومت کے دھشتگردانہ اقدامات کے نظر انداز کیئے جانے کو سرکاری دھشتگردی کی واضح علامت قرار دیا اور کہا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رکن مغربی حکومتوں نے اس کو مکمل طور پر نظر اندار کررکھا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513648
اسلامی جمہوریہ ایران کے سیکریٹری خارجہ نے دھشتگردی کو عالمی امن کے لئے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا دھشتگردی ایک ایسی لعنت ہے کہ جس نے مختلف صورتوں میں انسانوں کے امن و سکون ، جان و مال اور سیکیورٹی کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔