11 مارچ 2014 - 20:30
یوکرین: رضا کار فورس کو آمادہ رہنے کا حکم

یوکرین کی عبوری حکومت کے صدر نے نیشنل گارڈز کی تشکیل اور ریزرو فورس اور رضاکار فوج کو فوری طور پر آمادہ ہونے کا حکم دیا ہے۔

ابنا: رپورٹ کے مطابق یوکرین کی عبوری حکومت کے صدر "الگزینڈر ٹورچینوف" نے پارلیمنٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ وزارت داخلہ سے وابستہ فورسز میں تبدیلی اور نیشنل گارڈز کی تشکیل کے بل کو فوری طور پر منظور کرے تاکہ ملک اندرونی اور بیرونی دشمنوں کے حملوں کے مقابلے میں اپنے شہریوں کا دفاع کرسکے۔ "ٹورچینوف" نے رضاکار فورس کے ساتھ رابطے کے حوالے سےکہا کہ ان کی فوری حاضری سے مراد یہ ہے کہ سابق فوجی بھی فوج میں خدمات انجام دینے کے لئے تیار رہیں۔ دوسری جانب یوکرین کے وزیراعظم "آرسنی یاتسنیوک" نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماسکو اور کی ایف کے درمیان پائی جانے والی کشیدگی کو پرامن طور پر حل کیئے جانے کی ضرورت ہے اور ہمیں پہلے مرحلے میں ماحول کو پرامن کرنا ہوگا تاکہ کشیدگی میں بھی کمی آئے اس امر کے لئے ہم سب کو منطقی طریقے سے سوچنا چاہیے۔......./169