ابنا: رپورٹ کے مطابق جوں جوں افغانستان میں انتخابت کے دن نزدیک آرہے ہیں شدت پسند افغانی طالبان نے بھی اپنی سرگرمیاں تیز کردی ہیں۔ طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال 5 اپریل کو منعقد ہونے والے صدارتی انتخابات میں پرتشدد کاروائیاں کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے والوں اور سیکورٹی فورسز کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں 2009 کے صدارتی انتخابات میں بھی پرتشدد واقعات ہوئے تھے اور صدارتی انتخابات کے بعد پرتشدد واقعات میں 31 شہری اور 26 سیکورٹی فورسز کے اہلکار جاں بحق ہوئے تھے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے نئے صدر کو نیٹو افواج کے تعاون کے بغیر طالبان سے مقابلہ کرنا ہوگا۔......./169
11 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 513133
افغناستان کے طالبان نے اعلان کیا ہے کہ وہ صدارتی انتخابات کے دوران لوگوں اور فوجیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنائیں گے۔