11 مارچ 2014 - 20:30
شام کے بحران میں بعث پارٹی ٹوٹنے سے محفوظ رہی ہے۔ بشار اسد

شام کے صدر نے کہا شام کی حکمران جماعت بعث پارٹی شام کے بحران میں بھی ٹوٹنے سے محفوظ رہی ہے۔

ابنا: شام کے صدر بشار اسد بعث پارٹی کے اقتدار میں آنے کی 51 ویں سالگرہ کی مناسبت سے دمشق فوجی کمانڈروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکمران بعث پارٹی کو شام کا موجودہ بحران بھی توڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ انہوں نے مزید کہا اس پارٹی کے استحکام کا راز اس کا اسلامی ہونا ہے۔ انہوں نے کہا گذشتہ چند سالوں کے دوران ذرائع ابلاغ نے اس پارٹی کے خلاف بہت زیادہ پراپیگنڈا کیا اور اس پراپیگنڈے کا مقصد بعثیوں میں مایوسی پھیلانا ہے۔ شام کے صدر نے کہا کہ شامی دہشت گردوں کے حامی ممالک شام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں وہ شام میں ایک کمزور حکومت قائم کرنا چاہتے ہیں۔......./169