10 مارچ 2014 - 20:30
سعودي عرب اور قطر کے اختلاف ميں شدت

قطر کے وزير خارجہ نے دوحہ کے خلاف سعودي عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرين کے موقف پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ملک اپنا موقف اپنانے ميں پوري طرح آزاد ہے-

ابنا: قطر کے وزير خارجہ خالد العطيہ نے سعودي عرب متحدہ عرب امارات  اور بحرين کےحکام کے بيانات پر ردعمل ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ ان ملکوں کا موقف اس بات کو ظاہرکرتا ہے کہ بين الاقوامي سياست کے ميدان ميں نظرياتي اختلاف پايا جاتا ہے - انہوں نے کہا کہ قطر کي خارجہ پاليسي پر کوئي بات نہيں ہوسکتي -قطر کے وزيرخارجہ نے کہا کہ ان کا ملک اپنا فيصلہ  خود کرتا ہے - قطر کے وزير خارجہ العطيہ نے دوحہ سے اپنے  سفيروں کو واپس بلالينے کے سعودي عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرين کے فيصلے پر حيرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فيصلے کا تعلق  خليج فارس تعاون کونسل کے ملکوں کے مفادات سے نہيں ہے بلکہ اس کا اصل مقصد قطر کي خارجہ پاليسي اور اس کے موقف سے مربوط ہے -واضح رہے کہ سعودي عرب متحدہ عرب امارات اور بحرين نے گذشتہ بدھ کو ايک مشترکہ اقدام کے تحت قطر پر يہ الزام لگاتےہوئے کہ وہ خليج فارس تعاون کونسل کے مفادات کے خلاف کام کررہا ہے اپنے سفيروں کو دوحہ سے واپس بلاليا ہے -ماہرين کا کہنا ہے کہ سعودي عرب متحدہ عرب امارات اور بحرين کے اس اقدام کي اصل وجہ مصر کے ممکنہ صدراتي اميدوار جنرل عبدالفتاح السيسي کے سلسلے ميں قطر کے موقف ميں تبديلي ہے-......./169