9 مارچ 2014 - 20:30
ایرانی قوم دشمن پر کبھی اعتماد نہیں کر سکتی: کمانڈر صالحی

اسلامی جمہوریہ ایران کے ایک فوجی کمانڈر نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے کھبی بھی دشمن پر بھروسہ نہیں کیا ہے اور نہ ہی کھبی ایسا کرے گی کیونکہ دشمن کبھی دوست نہیں بن سکتا۔

ابنا: نیوز ایجنسی ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے فوجی جنرل عطاءاللہ صالحی نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج نے کھبی بھی دشمن پر بھروسہ نہیں کیاہے اور ناہی کبھی ایسا کرے گی کیونکہ دشمن کھبی دوست نہیں بن سکتا۔ایرانی فوج میں علماء کے ساتھ ملاقات میں صالحی نے کہا کہ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانےکیلئے فوج ہمیشہ اپنی چوکسی برقرار رکھے گی اور اسلامی انقلاب کے نظریات کو کبھی بھی ترک نہیں کرے گی۔صالحی نے کہا کہ استکباری طاقتیں ہمیشہ پہلے سے مقرر کردہ منصوبوں پر عمل کرتے آرہی ہیں اور اس وقت یہی طاقتیں ایرانی قوم کے دوست کے طور پر اپنے آپ کو پیش کررہی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی قوم کو دشمن پر اعتماد نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲