8 مارچ 2014 - 20:30
لبنان میں مسجد الروضہ میں آتش سوزی

لبنان کے علاقہ صیدا میں ایک مسجد میں آگ بھڑک اٹھی لیکن اب تک اس آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ابنا: لبنان کے علاقہ صیدا میں واقع مسجد الروضہ میں آتش سوزی ہوئی لیکن دو دن گذر جانے کے باوجود بھی اس آتش سوزی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ اس آتش سوزی کی وجہ سے لائبریری اور اس میں لگے ہوئے خفیہ کیمروں کو نقصان پہنچا۔ واضح رہے کہ مسجد الروضہ میں آگ لگنے کے فورا بعد فائر بریگیڈ کا عملہ وہاں پہنچ گیا اور آگ پر قابو پالیا۔ لبنان کی سیکورٹی فورسز اس واقعہ کے متعلق تحقیقات میں مصروف ہیں۔ مسجد الروضہ کے متولی کا کہنا ہے کہ آتش سوزی کی وجہ سے اس مسجد کی لائبریری کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔......./169