ابنا: بحريني عوام کے يہ مظاہرے جو ملک کے شمالي علاقوں ميں ہوئے، ان ميں لوگوں نے آل خليفہ حکومت کي سرنگوني کا مطالبہ کرتے ہوئے شاہي حکومت کي پاليسيوں کي مذمت ميں نعرے لگائے -مظاہرين مطالبہ کررہے تھے کہ بحرين سے سعودي عرب کي فوج جلد سے جلد واپس بلائي جائے -سعودي عرب نے مارچ دوہزار گيارہ ميں پرامن عوامي تحريک کے آغاز کےايک مہينے بعد ہي بحرين ميں اپني فوج اتار دي تھي جس کے بعد سے وہ بحريني شہريوں پر وحشيانہ ظلم کررہي ہے-فروري دوہزار گيارہ ميں شروع ہونے والي تحريک کے دوران اب تک سعودي اور بحريني فوجيوں نے کم سے کم ايک سو پچاس عام شہريوں کو شہيد اور سيکڑوں ديگر کو زخمي کيا ہے -يہ ايسي حالت ميں ہے کہ بحرين کے اتحادي ملکوں خاص طور پر امريکا نے بحريني عوام کي تحريک کو کچلنے کے تعلق سے آل خليفہ حکومت اور فوج کے مظالم اور انساني حقوق کي پامالي پرمکمل خاموشي اختيار رکھي ہے -......./169
8 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512185
بحريني شہريوں نے ايک بار پھر آل خليفہ حکومت کي ظالمانہ اور تشدد آميز پاليسيوں اور اپنے ملک ميں سعودي عرب کي مداخلت کے خلاف احتجاجي مظاہرے کئے -