7 مارچ 2014 - 20:30
بحرین: پڑوسی ملک کی عوام سے مطالبہ

بحرین کے چودہ فروری انقلاب کے حامیوں نے بحرین میں فوجی مداخلت کو ختم کرنے کے لئے پڑوسی ملک متحدہ عرب امارات کی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے ملک کے حکام پر بحرین سے فوجیں واپس بلانے کے لئے دباو ڈالیں۔

ابنا: بحرین کے چودہ فروری انقلاب کے حامیوں نے اپنے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات کے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی ملک کے حکام پر یہ دباؤ بڑھائیں کہ اس ملک کی فوج کو فوری طور پر بحرین سے بلایا جائے۔ اس بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ بحرین کے عوام کئی دہائیوں سے اس ملک میں ڈیموکریسی کی برقراری اور آل خلیفہ کی شاہی حکومت اور غیرجمہوری حکومت کے خلاف اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں ، لیکن متحدہ عرب امارات کی سیکیورٹی فورسیز نے چودہ فروری انقلاب کے آغاز کے بعد بحرین میں داخل ہوکر عوام کے مظاہروں کو کچلنے میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت کی مدد کی اور اس ملک کے عوام کے قتل عام میں بحرین کی سیکیورٹی فورسیز کی بھر پور مدد کی ہے......../169