ابنا: صدر مملکت جناب ڈاکٹر حسن روحانی نے آج بیسویں پریس فیسٹول کی اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں کہا کہ آج عوام کے ذہنوں کو ترقی، اخلاقیات اور معنویت کی طرف لے جانا نہایت اہمیت کا حامل ہے اور ثقافتی امور کو شفاف قوانین کی اساس پر اہل ثقافت و فن و ہنر کے حوالے کردینا چاہیئے۔ صدر مملکت نے کہا کہ میڈیا میں عوام کے مسائل بیان کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج غربت، تہذیب و تمدن اور اخلاقی اقدار نیز اعتدال کے فقدان اور افراط و تفریط، ملک کے اہم ترین مسائل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی مسائل میں توازن آنا ضروری ہے اور اخبارات و جرائد کے لئے امن وسکون ہونا ضروری ہے تا کہ وہ ملک کے لئے سکیورٹی فراہم کئے جانے میں اہم کردار ادا کرسکیں۔ صدر مملکت جناب حسن روحانی نے کہا کہ تمام اخبارات و جرائد کو مساوی حقوق حاصل ہیں اور اگر کوئي خود کو دوسروں سے برتر سمجھتا ہے تو ہماری حکومت اسے برتر نہیں سمجھتی ہے۔ ......./169
7 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 512170
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے اہل فن اور صاحبان قلم و بیان سے کہا ہے کہ عوام کو آگاہ کرنے کے لئے قومی مفادات کی راہ میں قدم اٹھائيں اور عوام کو حقائق سے آگاہ کریں۔