5 مارچ 2014 - 20:30
علاقائي اور بين الاقوامي مسائل ميں ايران کي ڈپلوميسي

اہم علاقائي اور عالمي مسائل اور دوطرفہ تعاون کو فروغ دينے کے لئے ايران کي سرگرم سفارتکاري دنيا کے تين براعظموں ميں جاري ہے –

ابنا: مجلس شورائے اسلامي کے اسپيکر  ڈاکٹر علي لاريجاني نے جو ايک پارليماني وفد کے ہمراہ جنوبي افريقہ اور کنگو کے دورے پر ہيں جنوبي افريقہ کے صدر جيکب زوما سےملاقات ميں دونوں ملکوں کے اقتصادي تعاون کو فروغ دينے کي ضرورت پر زور ديتے  ہوئے کہا کہ ايران اور جنوبي افريقہ کے پارليماني تعاون ميں توسيع بہت ہي ضروري ہے –دوسري جانب اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف بھي ايک سياسي وفد کے ہمراہ مشرقي ايشيا کے دورے پر ہيں جہاں پہلے وہ جاپان اور اس کے بعد انڈونيشيا گئے –   ايران کے وزير خارجہ محمد جواد ظريف نے ٹوکيو ميں جاپان کے وزير خارجہ فوميو کيشيدا سے ملاقات ميں پانچ جمع ايک گروپ کے ساتھ ايٹمي مذاکرات کے بارے ميں تہران کے نظريات کي تشريح کرتے ہوئے ايران کي پرامن ايٹمي سرگرميوں کے پہلوؤں کو اجاگر کيا –  ايران کے وزير خارجہ جواد ظريف نے جاپان کے وزيراعظم شينزو آبہ کے ساتھ ملاقات ميں بھي پانچ جمع ايک گروپ کے ساتھ حتمي معاہدے کے حصول کے لئے ايران کي سنجيدگي کا ذکر کرتے ہوئے اس اميد کا اظہار کيا کہ تيل و گيس اور ماحوليات کے ميدانوں ميں جاپان اور ايران کے تعاون  پہلے سے بھي زيادہ فروغ پائيں گے -  ايران کے وزير خارجہ جاپاني حکام سے ملاقات کرنے کے بعد جمعرات کو انڈونيشيا کے دارالحکومت جکارتا پہنچے -   ايران کا ايک پارليماني وفد دوطرفہ اور پارليماني تعاون کے بارے ميں تبادلہ خيال کرنےکے لئے وينزوئيلا اور کيوبا بھي گيا ہوا ہے  ايران کے پارليماني وفد نے وينزوئيلا کے آنجہاني صدر ہيوگوچاوز کے انتقال کي پہلي برسي کے پروگرام ميں بھي شرکت کي اور جمعرات کو کيوبا کي پارليمنٹ ميں خارجہ پاليسي کميشن کي دعوت پر کيوبا کے دارالحکومت ہاوانا  پہنچا ہے –ايران کے پارليماني وفد کے سربراہ علاء الدين بروجردي کے مطابق يہ پارليماني وفد کيوبا کے حکام سے ملاقات کرنے کے بعد دوبارہ وينزوئيلا جائےگا -      مبصرين کا کہنا ہے کہ تہران اپني سفارتکاري کي  اس قسم کي مہم ميں جو ايشيائي افريقي اور لاطيني امريکا کے ملکوں ميں انجام پارہي ہے عالمي اداروں ميں ان ملکوں کي حمايت حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ان سازشوں کو بھي ناکام بناسکتا ہے جو اس کو الگ تھلگ کرنے کےلئے کي جاتي رہي ہيں اور جس ميں ابھي تک ايراني عوام کے دشمنوں کو کوئي کاميابي نہيں ملي ہے -......./169