ابنا: فارس نیوز نے جمعیت الوفاق کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ آل خلیفہ کے کارندوں نے سنابس علاقے میں گھروں پرحملے کرکے کرفیو لگا دیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق سنابس میں آل خلیفہ کی فوج نے بکتربند گاڑیاں اور ٹینک تعینات کرکے اس علاقے کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔ آل خلیفہ کے کارندوں نے اس علاقے سے کئي افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔ ادھر آل خلیفہ کی عدالت نے دس جوانوں کو تین سے پندرہ برس قید کی سزا سنائي ہے۔ عالمی قانونی اداروں کے اس اعلان کے باوجود کہ آل خلیفہ کی عدالتیں منصفانہ فیصلے دینے سےقاصر ہیں، یہ عدالتیں جسمانی ایذاؤں کے نتیجے میں لئے جانے والے اعترافات کی اساس پر ملت بحرین کے جوانوں اور رہنماؤں اور سیاسی شخصیات کے خلاف فیصلے سنارہی ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کی حکومت نے بدھ کو مختلف علاقوں میں چیک پوسٹ قائم کرکے دسیوں جوانوں کو حراست میں لے لیا تھا۔ آل خلیفہ کی پولیس نے گرفتارشدہ افراد کے ناموں کا اعلان نہیں کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 مارچ 2014 - 20:30
News ID: 511592
بحرین کے دارالحکومت منامہ کے مغرب میں واقع سنابس علاقے میں کرفیو لگائے جانے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے ہیں۔